شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے سولے بیل عیدگاہ نگرمیں آج شیموگہ کارپوریشن کی جانب سے انہدامی کارروائی کو انجا م دیاگیا۔پچھلےکئی مہینوں سے عدالتی کارروائیوں کے درمیان بلآخر آج صبح سویرے کارپوریشن کے اہلکار پولیس کے فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ اس دوران کارپوریشن کمشنر سمیت دیگر اہلکار موجود تھے۔واضح ہوکہ سولے بیل عیدگاہ نگر چوتھے کراس میں تعمیرشدہ مکانات کو غیرقانونی تعمیرکہتے ہوئے ہٹانے کیلئے پچھلے کئی دنوں سے کوششیں جاری تھیِں لیکن مقامی لوگوں نے انہدامی کارروائی کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیاتھااور اس پرعدالت نے عارضی طورپرروک بھی لگا ئی تھی جس کی مدت ختم ہوتے ہی آج عیدگا نگرکے تقریباً35 مکانات بلڈورز کی زد میں آئے۔ساکنان اپنے مکانات کو ٹوٹتا ہوادیکھ کر غمگین نظرآرہے تھے۔
