بنگلورو:۔بٹ کوائن معاملے میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی بھی شامل ہونے کے امکانات نظرآرہے ہیں،اس لئے وہ فوری طور پر اپنا عہدے سے استعفیٰ دیں۔اس بات کا مطالبہ ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کیاہے۔ جب یہ معاملہ منظر عام پر آیاتھا اُس وقت وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی ہی ریاست کے وزیر داخلہ تھے،جب ملزم کو تحویل میں لیاگیاتو اس کے بعد سے9 کروڑ روپئے مالیت 31 بٹ کوائن لاپتہ ہوئے تھے،اس کی تصدیق بنگلورو پولیس نے 2021 جنوری کی12 تاریخ کو کی تھی،باوجود اس کے حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کیوں نہیں احکامات جاری کئے۔بٹ کوائن کے معاملے میں شریکی نامی شخص نے دستاویزات ہیاک کئے ہیں،وہ قومی اور بین الاقومی سطح کا ہیاکر ہے،جس سے ملک کی عزت پامال ہوئی ہے۔اڈوکیٹ طاہرنے مزیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بٹ کوائن کے معاملے میں حکومت کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔اس وجہ سے اس معاملے کی جانچ منصفانہ طورپر ہونی چاہیے۔
