ڈی سی بی بینک سےپریشان خاندان کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔ڈی سی بی بینک سےدکان چلانے کیلئے حاصل کئے گئے قرض کوادا کرنے کے بعد بھی بینک کی جانب سے مزید رقم کو طلب کیا جارہا ہے جس سے ہمیں بینک سےپریشانیوں کو جھیلنا پڑرہا ہے۔ہمیں اس سے چھٹکارا دلائیں۔ یہ مطالبہ سیگے ہٹی کی سودھابائی رگھوناتھ سنگھ کے اہل خانہ نے آج ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کے ذریعہ کیاہے۔ سیگٹے ہٹی کا رہائشی یہ خاندان اپنے مطالبے میں بتایا ہے کہ ڈی سی بی بینک سے رگھوناتھ نے دکان کھولنے کیلئے 12 لاکھ روپئے قرضہ لیا ہوا تھا۔ اس قرض کیلئے ضامن میں اپنا ذاتی مکان بھی دیا تھا اوراب تک 12 لاکھ روپئے اصل سمیت 1 لاکھ روپئے سود ادا کرچکے ہیں۔ رگھوناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ میں ایک بزرگ شہری ہوں جو صحت کے مسائل سے دوچارہوں اور میرے پاس دوسری کوئی اور جائیداد باقی نہیں ہے۔ ایسے میں بینک والے ہمیں ہراساں کررہے ہیںاور گھر ضبط کرنے یا نیلام کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہم فریاد کر رہے ہیں کہ اس سے ہمیں بڑی پریشانی ہو رہی ہے۔اس لیے ہمیں انصاف دلائیں۔انہوں نے انتباہ کیا کہ بینک افسر کومدعو کریں اور اس معاملے پر بات کریںاورہمیں اس قرض سے چھٹکارہ دلائیں ورنہ ہمارے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی اورراستہ نہیں بچےگا۔ اس موقع پررگھوناتھ سنگھ، سودھا بائی، پریما بائی، منجوناتھ سنگھ، ششی کمارموجودتھے۔