شیموگہ:۔کرناٹکا اسٹیٹ کوآپریٹیو فیڈریشن بنگلورو کی جانب سے پچھلے دنوں کرناٹکا اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی میسورومیں 69ویں آل انڈیا کوآپریٹیو پروگرام میںشیموگہ شہرکی قدیم کوآپریٹیوسوسائٹیوں میں شمارہونے والی ہمدرد کوآپریٹیو سوسائٹی کو "بہترین کوآپریٹو سوسائٹی ایوارڈ”کے خطاب سے نوازاگیاہے۔اس موقع پرکرناٹکا اسٹیٹ کوآپریٹیو فیڈریشن بنگلورو کے ڈائریکٹر وی راجو کی جانب سے ہمدر دکوآپریٹیو سوسایٹی کے صدر آفتاب پرویز کوتہنیت پیش کی گئی،اس موقع پرسوسائٹی کے نائب صدر سیدغفور(چھوٹو)،سکریٹری دلدارخان سمیت دیگرافراد موجودتھے۔
