بنگلورو:۔آنے والے اسمبلی انتخابات کے مدِ نظر اسی ہفتے میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جائیگی۔اس سلسلے میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس بات کی اطلاع اپوزیشن لیڈر سدرامیا نے دی ہے۔انہوں نے ہوسپیٹ کے ہگری بمن ہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس دفعہ کانگریس پارٹی کی جیت کے قوی امکانات کو دیکھتے ہوئے پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنےوالوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔کوئی بھی نئی پارٹی بنائے یا کوئی بھی کچھ بھی کرلے اس دفعہ کانگریس پارٹی کی جیت یقینی ہے۔اس سے پہلے بھی بنگارپا،یڈی یورپا اور سری راملو نے نئی پارٹیاں بنائی تھی لیکن اس کاکوئی اثرنہیں ہوا اور اُن کا حشر کیاہوا یہ بھی سب جانتے ہیں،یہ کہہ کرمیں اُن کی توہین نہیں کررہاہوں بلکہ تاریخ دوہرا رہاہوں،جمہوری نظام میں حتمی فیصلہ لینےوالے ووٹران ہی ہیں۔اس سے قبل سدرامیانے بنگلورومیں بی جے پی لیڈروں کے نام لکھ کر مرنےوالے صنعتکار کے گھرجاکر ان کے اہل وعیال کو تعزیت پیش کی اور کہاکہ جوکوئی قصوروار ہو اُس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔اس دوران انہوں نے کہاکہ اس حکومت کے آنے کے بعد کئی لوگ خودکشی کررہے ہیں،خصوصاً صنعتکار اور ٹھیکداروں کی جانب دائو پر لگی ہوئی ہے،حکومت چالیس فیصد کمیشن کےچکرمیں لوگوں کی جان لے رہی ہے۔
