شیموگہ:میگان اسپتال میں کوویڈ متاثرین کے رشتہ داروں کومریضوں کی تیمارداری کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ یہ الزام عائد متاثرین کے رشتہ داروں کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ آج یہ لوگ ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر سے چند مطالبات کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میگان اسپتال میں داخل کوویڈ مریضوں کی دیکھ بھالی کے سلسلے میں اسپتال کے ضوابط اور ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے مریضوں کی تیماری داری کی جارہی ہے۔جبکہ میگان اسپتال جیسے بڑے اسپتال میں ہی مریضوں کو ٹھیک وقت پر کھانا، پانی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں کیلئے بھی ٹھیک وقت پراسپتال آنا ممکن نہیں ہورہاہے۔ ان تمام وجوہات پر مریضوں کے رشتہ داروں میں سے کسی ایک کو انکی دیکھ بھالی کیلئے رہنا ضروری ہے تاکہ ان مریضوں کی ضروریات کو وقت وقت پر پورا کیا جاسکے۔ ان لوگوں کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ لوگ علیحدہ کمرے میں رہتے ہیں جس وقت بلایا جاتا ہے اسی وقت ہی مریضوں کےپاس جاتےہیں ، لیکن گذشتہ روز سے مریضوں کے رشتہ داروں کو اندر داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے، یہ ہمارے لئے تشویشناک ہے کہتے ہوئے بے چینی کا اظہار کیاگیا۔ مزید کہا کہ ہم بیداری سے کام لے رہے ہیں، ہدایت کے مطابق عمل کررہے ہیںکیونکہ ہمیں بھی اسکا خوف رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکساں تمام مریضوں کی دیکھ بھالی کرنا ڈاکٹرس اور عملے کیلئے ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا کم ازکم ایک مریض کے ساتھ ایک شخص کو رہنے کا موقع دینےپر زور دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ میگان اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، یہاں شفاف پانی کی فراہمی، گرم پانی، بیت الخلاء کا مناسب انتظام اور صفائی کا فقدان ہونے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔ ان تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا دبائو ڈالاہے۔
