ہاسن میں مکسر بلاسٹ کا ملزم گرفتار

اسٹیٹ نیوز
ہاسن:۔شہرکے کوئمپونگر کے کوریئر دفتر میں مکسر بلاسٹ کے تعلق سے انوپ کمار نامی ملزم کو پولیس نے گرفتارکیا ہے۔اس تعلق سے ایس پی ہری رام شنکرنے تفصیلات دی ہیں۔ملزم انوپ کمارکے تعلق سے وسنتھا نامی خاتون کے دئیے گئے بیان کے بعد گرفتارکیاگیاہے اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج کر7 جنوری تک پولیس کسٹڈی میں لیاگیاہے۔انوپ کمارکو بنگلورومیں گرفتار کیا گیا تھا،اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ملزم سے پوچھ تاچھ کے دوران ڈیٹونیٹر کو حاصل کرنے کی جگہ، نصب کرنے والے کی تفصیلات،کوریئر سینٹرمیں بغیر اسکیانگ کے ہاسن کو پہنچانے کی تفصیلات لی جارہی ہیں ۔بتایا جارہاہے کہ انوپ کمار میٹرومونی ویب سایٹس پر اکائونٹ بناکر بیوہ،طلاق شدہ خواتین سے رابطہ کرتاتھا اور اُنہیں حراساں کرنے کے بعد پیسے وصول کیاکرتا تھا ۔اس تعلق سے انوپ کمارنے وسنتھا نامی خاتون کو بھی پریشان کیاتھا اور اسے ڈرانے کیلئے مکسرمیں ڈیٹونیٹر رکھ کر کوریئر کیاتھا۔