سی ایم بسواراج بومئی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کیلئے سدارامیا معافی مانگیں:پربھو چوہان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:ریاستی وزیربرائے مویشی پالن پربھو چوہان نے کانگریس لیڈر سدارامیا سے وزیر اعلی بسواراج بومائی کے خلاف ان کے "تضحیک آمیز” ریمارکس کے لئے "غیر مشروط معافی” کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس لیڈر سدارامیا نے پچھلے دنوںسی ایم بومائی اور بی جے پی کے دیگر رہنما وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے ‘کتے’ کی طرح کانپتے ہیں”، اس تبصرہ نے ایک بہت بڑا تنازعہ کھڑا کردیا۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ وہ پانچ سال تک وزیر اعلیٰ رہے، وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا زبان اور گندے الفاظ کا استعمال پارٹی کی ثقافت اور فطرت کو ظاہر کرتا ہے اور تبصرہ کرنے والے شخص کو معافی مانگنی چاہیے۔چوہان نے کہا کہ وزیر اعلی بننے کے بعد بومئی ایک عام آدمی کی طرح چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلی کے خلاف ‘کتے’ جیسے الفاظ کا استعمال سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی شرمناک فطرت کے سوا کچھ نہیں دکھاتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے رہنما خطوط کے تحت، بسواراج بومائی ریاست کی وسیع تر بھلائی کیلئےکوشاں ہیں۔ ان کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان کا استعمال غیر ضروری تھا۔چوہان نے سابق وزیر اعلیٰ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا”تمام ترقیاتی کام اور پروجیکٹس، جو کئی سالوں سے زیر التوا تھے، بسوراج بومائی کے اقتدار میں آنے کے بعد مکمل ہو ئے ہیں،لیکن سدرامیااچھے کاموں کو برداشت نہیں کر سکتے اور اس لئے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے۔