شیموگہ:شہر کے گاندھی نگر پارک کے سامنے واقع منجوناتھ پراویژن اسٹور میں دیر رات چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ چوروں نے دکان سے 3 لاکھ روپئے سے زائد نقد رقم کا سرقہ کرکے فرار ہوئے ہیں ۔ پراویژن اسٹور میںموجود سی سی ٹی وی کیمرہ میںچوری کی واردات کو انجام دینے کا منظر قید ہوچکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ موٹر بائک پر دولوگ سوار ہو کر آئےتھےاور پراویژن اسٹور میں موجود نقد رقم کا سرقہ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوئےہیں۔ اس واردات کو دیر رات انجام دیا گیا ہے۔ دونوں نوجوانوں نے لوہے کی سلاخ کی مدد سے دکان کا تالاتوڑا اور رات 3 بجے کے قریب دکان کھول کر اندر داخل ہوئے اور نقد رقم کولیکر فرار ہوگئے۔ خفیہ کیمرے میں یہ تمام منظر دیکھنے کا بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ نوجوان 3دن پہلے سےدکان پر نظررکھے ہوئے تھے اور موقع پاکر اس واردات کو انجام دیا ہے۔
