شیموگہ : معروف علمی، ملی و سماجی شخصیت ساہوکارحاجی حبیب اللہ کا انتقال: نماز جنازہ سوائی پالیہ عیدگاہ میدان میں پیر کی ظہر کو ادا ہوگی

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

Sahukar habibullah

شیموگہ : شہر کی معروف و معتبر شخصیت مانے جانے والے ساہوکار حاجی حبیب اللہ صاحب سوائی پالیہ کا انتقال ہوچکا ہے ۔ اناللہ و اناالیہ راجعون۔۔ مرحوم حبیب اللہ ،مفتی سیدمجیب اللہ قاسمی کے والد محترم ہیں ۔ حاجی سید حبیب اللہ سوائی پالیہ مسجد کے صدر ،مدرسہ مظہر العلوم کے بانی اراکین میں شمارہوتے تھے۔ انہوں نے تاحیات دینی علوم کے فروغ کے سلسلے میں فکر مند رہے اسکے علاوہ وہ مولانا آزاد تعلیمی ادارے جات کے ذمہ داروں میں شمار ہوا کرتے تھے ۔ ساہوکار حبیب اللہ اہل علم طبقے کے قدردان رلے اور وہ علمائے دیوبند کو ملناڈ میں متعارف کرانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ۔ مفتی سید مجیب اللہ کے علاوہ ان کے فرزندان میں سید، نعیم اللہ، سید امداد اللہ، سید حسیب و بیٹیاں انکے لواحقین میں شامل ہیں ۔اطلاعات کے مطابق مسجد کے احاطے میں جگہ کی تنگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے مرحوم کی نمازجنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر سوائی پالیہ کے عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ تمام سے مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت کی گذارش ہے۔

الحرمین علماء و حفاظ کمیٹی کی جانب سے تعزیتی پیغام

شہر کی الحرمین علماء وحفاظ کمیٹی کے صدر مولانا حبیب اللہ سعودی نے مرحوم ساہوکار حبیب اللہ کی وفات پر گہرے رنج کا اِظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ "ہم سب جانتے ہیں باپ ایک ایسی عظیم نعمت ہے جس کے کھو جانے کا احساس ان کی جدائی کے بعد ہی ہوتا ہے اسکا اندازہ وہی کرسکتا ہے جنکے والد کا سایہ اب دنیا میں باقی نہیں رہا آپ نے بھی تو آج ہمیشہ ہمیش کے لئے اپنے ابا کو کھو دیا ۔ مفتی صاحب! اس وقت تم جس غم اور مصیبت سے دوچار ہو ۔ شاید ہم اس کو زمان و مکان سے دور محسوس بھی نہیں کر سکتے ۔ میں جانتا ہوں مفتی صاحب! آپ ایک حوصلہ مند انسان ہو ایسے موقع پر ہمت سے کام لو ۔ ٹوٹنا نہیں ! بس اسے مشیت ایزدی سمجھ کر قبول کر لو ۔ میں اور ہمارے الحرمین علماء وحفاظ کمیٹی کے تمام ساتھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تمہارے دل کو مضبوط کرے ، تمہیں صبر و تحمل کی طاقت دے ۔تمہارے گھر والوں کو بھائی بہنوں کو عزم و ہمت کی توفیق دے اور اللہ تمہارے والد محترم کو جنت میں اعلیٰ علیین میں جگہ دے ۔ ہمارے سب ساتھی آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

فقط والسلام
حبیب السعودی