
شیموگہ:۔شہرکے ملگٹہ میں موجود انعمتا کڈز اسکول میں اسلامک ایکسپوکاانعقادکیا گیا تھا ، اس اسلامک ایکسپومیں ننھنےطلباء نے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔اس اسلامک ایکسپوکا افتتاح الحبیب اسکول کے ڈائریکٹر افتخاراحمدخان نے کیاہے۔اس دوران انہوں نےو الدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوںکو شروعاتی عمرمیں ہی تربیت دینے کی ضرورت ہے،آج12-13 سال کے بچے قبل از بڑے ہورہے ہیں اوروہ صحیح رہنمائی نہ ہونےکی وجہ سے اپنے آپ کو گمراہ کررہے ہیں۔ایسے میں والدین بچوں کو بچپن سے ہی دُنیا وآخرت کے تعلق سے صحیح رہنمائی کریں۔مزید انہوں نے کہاکہ انعمتا اسکول میں ایک معنی خیز اسلامک ایکسپو کا اہتمام کیاگیاہے،اس کیلئے میں تمام ذمہ داروں کو مبارکباددیتاہوں۔اس موقع پر روزنامہ آج کاانقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمد،ادارے کے سرپرست تنویراحمد، محمد رفیع، ڈائریکٹر سعدیہ حلیمہ،،میر معلمہ صابیہ، مسکان،تحسینہ وغیرہ موجودتھے۔اس موقع پراسکول کےہیلتھ کیمپ میں حصہ لینےوالے ڈاکٹر میر محمودرغیب کو تہنیت دی گئی۔
