بنگلورو:۔کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈرکے جی ایف بابونے آج کے پی سی سی دفترمیں ہنگامی پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے اس بات کااظہارکیاہے کہ کانگریس کے کچھ اراکین کی ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کی وجہ سے80 نشستوں میں ہی کامیابی ملے گی،پارٹی دفترمیں آنےوالے لوگوں کو عزت نہیں دی جارہی ہے،نہ ہی ان کے ساتھ اچھا برتائوکیاجارہاہے،ان حالات میں پارٹی کا جیتنا مشکل ہے۔ڈی کے شیوکمار اور سدرامیا اپنے بیوی بچوں کو چھوڑکر دن رات پارٹی کو کامیاب کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں،مگر آفیس میں موجود لوگ اس بات کاخیال نہیں رکھ رہے ہیں،ان کے اس پریس کانفرنس کے دوران ہی کے پی سی سی دفترمیں موجود کانگریسی کارکنان نے کے جی ایف بابوکی شدید تنقیدکی اور کافی دیر تک ہنگامہ آرائی ہوتی رہی۔واضح ہوکہ کے جی ایف اس دفعہ اسمبلی ٹکٹ کیلئے دعویدارہیں۔
