ثناء ملگی ہاسٹل اینڈ اکیڈمی سنٹر کاافتتاح؛ جنہوں نے غربت میں زندگی گزاری ہے وہ غریبوں کی مشکلات کو جانتے ہیں:ایم ایم ملگی

اسٹیٹ نیوز
ہبلی:۔ جنہوں نے غربت دیکھی ہے اور اس میں زندگی گزاری ہے وہ غریبوں کی مشکلات کو جانتے ہیںوار وہی محنت کرتے ہیں اور علم حاصل کرنے میں ان کی مسلسل جدوجہد جاری رہتی ہے اور یہی لوگ جو معاشرے میں اعلیٰ درجے کی ہمدردی رکھتے ہیں، غریبوں کے لیے ان کے دل دھڑکتے ہیں، غریبوں کی مشکلات حل کے لئے اپنی توانیاں صرف کرتے ہیں اور سماجی خدمت میں لگے ہوئے رہتے ہیں۔ ان صفات کے مالک شہر ہبلی میں ایک شخصیت ہے ان کانام جناب محمد حسین ملگی ہے جوپیشہ سے انجیئر ہیںاوروہ ثناء محمد حسین ملگی چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور ثناء ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ قائم کرکے سماجی خدمت میں مصروف ہیں۔ ملگی کی پیدائش ایک غریب خاندان میں ضلع گدگ کے انیگیری مقام پر ہوئی اور تعلیمی سرگرمیوں غربت کے حالات میں ختم کرکے بی ای ڈگری حاصل کرکے ایک نامور انجنیئر بن کر تعلیمی میدان میں قدم رکھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں بی ای ڈگری حاصل کرنے کے بعد ریلوئے میں ملازمت مل گئی تھی مگر انہوںنے ریلوئے ملازمت کی محدود زندگی کو خیر آباد کہہ کر اپنے آپ کو اپنے سویل انجنیئر پیشہ کے پیش نظر اپنی مستقبل کی زندگی کو گذارناپسند فرمایا۔ آج ان کی عمر 86سال ہے اور آج تک انہوںنے اپنی زندگی کے مختلف ادوار کو گذار کر تگ ودوکرکے مختلف تعلیمی ادارے قائم فرمائے ہیں۔ اور آج جو گرلس ہاسٹل کی افتتاح ہورہی ہے تقریباً 500  طالبات کی گنجائش ہے، اور انہوں نے غریب ہونہار لڑکیوں کی زندگیوں میں نئی امید پیدا کی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیاں بھی ملگی کی جاری ہیں۔ ہاسٹل میں 50فیصد نشستیں غریب ،معذور اور یتیم لڑکیوںکو مفت دی جائینگی۔ ہاسٹل میںداخلہ کا آغاز مارچ سے شروع ہوگا اور 10ویں جماعت کے بعد طالبات اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ثنا محمد حسین ملگی چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی طرف سے بنائے گئے ثنا ملگی ہاسٹل اینڈ ایجوکیشنل سنٹر کی افتتاحی تقریب 5  فروری کو شانتی نکیتن، بیری دیورکوپا، ہبلی کے نزدیک ثنا کالج کے احاطے میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی تقریب سجادہ نشین حضرت سید تنورہاشمی پیراں قبلہ کی سرپرستی میں ہوگی۔ ودھان پریشد کے چیرمین بسواراج ہوراٹی ہاسٹل اور تعلیمی مرکز کا افتتاح کرینگے ،۔ سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر، سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم، سید تاج الدین شاہ قادری پیراں ہبلی ، سابق ریاستی وزیر اے ایم ہنڈسگری ،ایم ایل اے اروند بیلد، پرساد ابھیا، پردیپ شیٹر، کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ڈوریراجا مانیکنٹلا، ممبران ویرانا ساودی، راجنا کوراوی، ملیکارجن گنڈور۔سابق ایم پی پروفیسر آئی جی سندی، مولانا مفتی محمد علی قاضی، مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کرینگے۔ ایم ایم ملگی نے ثناء محمد حسین ملاگی چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور ثناء ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ اپنے بہترین طریقے سے معاشرے کی مدد کرنے کی نیت سے قائم کیا گیاہے۔ اس ٹرسٹ ٹیم میں اشرف علی بشیر احمد،خالد ملگی، عبدالقدیر  چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر ، دیگر ٹرسٹی محمد ایوب ، سونور، عبدالرحمن ملا، محمد توفیق، محمد طارق مجاہد، شہناز پنالی ، نورا احمد پنالی، ڈاکٹر شمس الدین آزاد، ثریا احمد، سرفراز احمد عطارا، خالد احمد جمعدار، ندیم بیلاری موجود ہیں۔ ثناء ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف ادارے قائم ہیں جن میں ثناء شاہین پی یوسی سائنس، کامرس اور آرٹس کالج، ثناء کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈکالج)، ثناء بی ایس سی نرسنگ کالج ، ثناء ڈپلومہ نرسنگ کالج ، ثناء پیارامیڈکل کالج اور ثناء پبلک اسکول قابل ذکر ہیں۔ 2023-24کے کورسس داخلے کیلئے اس نمبرپر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 9606299909