کووڈ کے بعد کرناٹک میں کتنے اسکول بند ہوئے جان کر ہوجائیں گے حیران!!.

بنگلور : کووڈ 19 کے دوران اور بعد میں نہ صرف تجارت کو نقصان پہنچا ہے بلکہ اس وباء نے کئی تعلیمی اداروں کو بھی ختم کردیا ہے۔ کرناٹک میں کووڈ کے بعد مختلف اسکولوں میں 287 اسکولوں میں ایک بھی داخلہ نہیں ہوا ہے جبکہ 750 ان ایڈیڈ تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں جسکی اہم وجہ مالی مشکلات بتائی گئی ہیں ۔ پرائمری اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریاست میں 77 ہزار اسکولوں میں سے 50 ہزار اسکول سرکاری اور 27 ہزار اسکول نجی حلقے سے وابسطہ ہیں ان میں سے پچھلے دو سالوں سے 287 اسکولوں میں ایک بھی داخلہ نہیں ہوسکاہے۔ کووڈ کے بعد بیشتر لوگ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلوانے کے لئے مجبور ہیں، وہیں دوسری جانب محکمے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں میں داخلے نہ ہونے کی وجہ کووڈنہیں بلکہ پہلے سے ہی وہاں داخلے نہیں ہورہے ہیں ۔ایک بھی داخلہ نہ ہونے والے اسکولوں والے ضلع میں ٹمکور سر فہرست ہے جہاں پر 48 اسکول ہیں، اسی طرح سے ہاسن و گلبرگہ میں 26 اسکول، بیدر 25 ،چکبلاپور18،چامراج نگر کے 13 اسکولوں میں بالکل داخلے نہیں ہوئے ہیں ۔ اسی طرح سے721ان ایڈیڈ اسکول ہیں جو مستقل طور پر بند ہوچکے ہیں ۔
