وی آئی ایس ایل بچائو پیدل مارچ میں تمام شرکت کریں:مرتضیٰ خان

ڈ سٹرکٹ نیوز
بھدراوتی:۔مرکزی ادارہ انجمن اصلاح المسلمین بھدراوتی کی جانب سے ضلع کے معروف کارخانے وی آئی ایس ایل اور ایم پی ایم کی بقاء کا مطالبہ کرتے ہوئے پیدل مارچ منعقد کیا گیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع انجمن اصلاح المسلمین کے صدر مرتضیٰ علی خان نے دی ہے۔انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ انجمن کے زیر اہتمام 18 فروری یعنی آج بروز ہفتہ کی دوپہر30.3 بجے ڈاکٹر امبیڈکر سرکل (انڈربرڈج)سے وی آئی ایس ایل کارخانے تک پیدل مارچ کاانعقاد کیا گیاہے ،جس کے اختتام پر تعلقہ ذمہ داروں کو میمورنڈم پیش کیاجائیگا،اس موقع پر تمام سے شرکت کی گزارش کی ہے۔