صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کیلئے ماڈل لیابس تیارکئے جائینگے:ڈاکٹر ودیا شنکر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ؛۔دیہی سطح پر صلاحیت رکھنےوالے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کیلئے ویشویشورایا ٹیکنیکل یونیورسٹی(وی ٹی یو) کی جانب سے ہر ضلع میں ماڈل لیابس تیارکئے جائینگے،جس سےنوجوان کبھی بھی اپنی سوچ اور فکر کے ذریعے سے اپنے منصوبوں کیلئے تجربے کرسکتے ہیں۔کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں پر این ای پی کو رائج کیاگیاہےا ور اس سے تعلیمی انقلاب ہوگا۔اس بات کااظہار وی ٹی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ودیاشنکرنے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں کے جے این سی سی کالج میں منعقدہ کارگاہ سے قبل میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ وی ٹی یو ملک کی ایسی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں پر پچھلے سال800 محققین کو پی ایچ ڈی دی گئی ہے،اس کے علاوہ یہ پہلی ایسی یونیورسٹی ہے جس نے این ای پی کو رائج کرنے کیلئے اب تک8 تربیتی کارگاہوں کو کامیابی کے ساتھ منعقدکرچکی ہے۔آنے والے دنوں میں این ای پی کے تحت انجینئرنگ میں داخلہ لینےوالے طلباء کو اگلے دو سالوں کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ ان انجینئرنگ کاگریڈ دیاجائیگا،تین سالہ کورس مکمل کرنے پر بی ای آنرس کی سرٹیفکیٹ دی جائیگی،اس کے بعد چارسالہ کورس مکمل ہونے پر بی ای کی ڈگری دی جائیگی،اسی طرح سے 10 الگ مرحلوں میں کورسس آن لائن کرنے پر انہیں ماسٹرس کی ڈگری دی جائیگی۔اس کے علاوہ وی ٹی یو نے دُنیابھرکے مختلف بہترین یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدہ کیاہے،جس سے ریاست کے طلباء بیرونی ممالک کے یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں او ربیرونی ممالک کی یونیورسٹیاں وی ٹی یو کے ماتحت کیمپس قائم کرسکتے ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی کا قائم گاندھی فکررکھنےوالے ماہرِ تعلیم کی کوششوں سے ہواہےاور یہ کالج شیموگہ کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک اور بیرونی ممالک کیلئے ہزاروں کو انجینئرس کو تیارکرنےمیں کامیاب رہی ہے اوریہ ریاست کیلئے فخرکی بات ہے،۔جلدہی اس کالج میں بھی ماڈل لیابس کاآغازکیاجائیگا۔