قطب مینار کمپلیکس کی مسجدقوت الاسلام پردعویٰ; عدالت میں عرضی داخل،کورٹ نے جواب طلب کیا

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ایسالگتاہے کہ کچھ عناصرمندر،مسجدکاجھگڑاچلتے رہنے دینا چاہتےہیں۔یہی وجہ ہے کہ متھرااورکاشی کاتنازعہ کھڑاکیاگیااب قطب مینارمیں موجودتاریخی مسجدقوت الاسلام جوبس علامتی طورپرہے،پربھی ان عناصرکی نگاہ ہے۔ ساکیت ضلعی عدالت نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے ایک عرضی پر جواب طلب کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس میں 27 ہندو اور جین مندروں کو منہدم کرکے قوٹ الاسلام مسجد بنائی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے یہ نوٹس سول جج کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جاری کیا ہے۔ سول جج نے درخواست خارج کر دی ہے۔ اے ڈی جے پوجا تلوار نے درخواست گزار کے وکیل وشنو شنکر جین کے دلائل سننے کے بعد مرکزی حکومت کی وزارت ثقافت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل اور دہلی سرکل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیاہے ۔ یہ درخواست وشنو اور جین دیوتاؤں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جن کے مندروں کو منہدم کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں جین دیوتاؤں اور بھگوان وشنو کے وکیل وشنو شنکر جین نے دلیل دی ہے کہ اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہے کہ مندروں کو گرایا گیا تھا، اس لیے اسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم 800 سال سے زائد عرصے سے اذیت میں مبتلاہیں، اب ہم پوجاکا حق مانگ رہے ہیں جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے۔اے ایس آئی ایکٹ 1958 کے سیکشن 18 کے مطابق عبادت کا حق محفوظ یادگاروں میں بھی دیا جا سکتا ہے۔