بنگلورو:۔کوویڈ پازیٹیو کی شرح میں اگر پانچ فیصدتک کی کمی آتی ہے تو وہاں پر لاک ڈائون کے سخت شرائط میں تخفیف کی جائیگی اور جلد لاک ڈائون ہٹان کے تعلق سے فیصلہ لیاجائیگا۔اس بات کی اطلاع وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے دی ہے۔انہوں نے اپنے گھر پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے طویل لاک ڈائون کی وجہ سے ریاست میں کوروناکے معاملات میں کمی آئی ہے،اگر تمام اضلاع میں پازیٹیو کیسس کی شرح میں پانچ فیصد سے زیادہ کی کمی آتی ہے تو وہاں پر لاک ڈائون کے ضوابط میں نرمی لائی جائیگی۔ریاست کی راجدھانی بنگلورومیں روزانہ پانچ ہزار سے کم مریضوں کی نشاندہی ہورہی ہے جو خوش آئندبات ہے ،لیکن اطمینان بخش نہیں ہے۔اس وقت بنگلوروشہرمیں کوویڈ پازیٹیو کی شرح4.94فیصد ہے،یعنی کہ100 افرادکی جانچ کی جائے تو ان میں سے پانچ افراد کی رپورٹ کوویڈ پازیٹیو آئیگی۔وزیر اعلیٰ نے ایس ایس ایل سی امتحانات کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امتحان کروانے اور نہ کروانے کے تعلق سے لوگوں میں کشمکش ہے،حالات کے تناظرمیں فیصلہ لیاجائیگا۔
