بیرون ملک سے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائی کیلئے آٹھ لاکھ عازمین کا رجسٹریشن

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
ریاض:۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے عمرہ اُمور عبدالرحمن شمس نے رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے”نسک“پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد ظاہر کی ہے- ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بیرون ملک سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خاطر اب تک آٹھ لاکھ فرزندان توحید کی رجسٹریشن ہوچکی ہے-وزارت حج و عمرہ کے انڈر سکریٹری نے الاخباریہکو اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد اب تک تقریباً800000تک پہنچ گئی ہے-وزارت حج و عمرہ نے سال1444ھ کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے عمرہ کی رجسٹریشن ”نسک“ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندر سے مقامی شہریوں، مسلمان تارکین اور مملکت کے باہر سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کی ہے-عمرہ کرنے والے رمضان المبارک میں عمرہ کی دستیاب تاریخوں کو ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں – عمرہ زائرین نسک ایپ کو ایپل اسٹوریا گوگل پلے اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں – عمرہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق موزوں تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔سعودی عرب کے مقامی شہری اورتارکین وطن”توکلنا“ایپ کے ذریعے بھی عمرہ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔