این ایس یو آئی کی جانب سےمسلسل 39 ویں دن بھی مستحق افراد میں کھانا تقسیم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کوروناکی دوسری لہرکی وجہ سے نافذ ہوئے لاک ڈائون کے آغاز سے ہی این ایس یو آئی کی جانب سے غریب ومستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔جس کے پیش نظر آج 39ویں دن بھی مسلسل شہرکے میگان اسپتال سمیت دیگر علاقوں میں غریب ومستحق افراد میں کھانا تقسیم کیاگیا۔اس موقع پرسائوتھ بلاک کانگریس کے نائب صدرعبدالمحیب(منا)یوتھ کانگریس لیڈر مدھوسدھن، چیتن،شیموگہ سٹی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر محمد نہال(نیلو)،این ایس یو آئی کے سٹی صدر وجئے،نارتھ بلاک کانگریس کے گریش،عبداللہ سمیت دیگر افراد موجودتھے۔