عوام کے مسائل سےحل کرنے میں ناکام حکومت کو اُکھاڑ پھینکنا ضروری ہے:بسوراجپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چنگیری:۔ سیاستدانوں پرعوام کا اعتماد بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورِ اقتدار میں پوری طرح ختم ہوچکا ہے ،ملک و ریاست میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے ،اشیاء ضروری کی آسمان چھوتی  قیمتوں سے عام انسان پریشان ہے، ریاست کی مہنگی حکومت کو بدلنے کی سخت ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار شہر کے رام منوہر لوہیا بھون میں جے ہیچ پٹیل فائونڈیشن ،اور جے ہیچ پٹیل ابھمانی بلگا کی جانب سے آنجہانی وزیر اعلیٰ جے ہیچ پٹیل کی یاد میں منعقد اجلاس کے افتتاح کے اجلاس سے بعد خطاب کرتے ہوئے ریاستی کسان لیڈر ہیچ آر بسوراجپا نے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ،کہا کہ ریاست میں بدعنوان سیاستدانوں کی پارٹی کواُکھاڑ پھینکنا ہوگا ،ترقی کے نام پر عوام کی ٹیکس کے ذریعہ حاصل رقم کی لوٹ جو ہورہی ہے، عوام کو بڑی بڑی اسکیموں کے متعارف کے بعد ان اسکیموں کو عملی جامعہ پہنانے میں سازشوں کے ذریعہ رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،مذہبی طور پر لوگوں کے جذبات کو ہوا دینا ایک دوسرے کے تین محبت کی جگہ نفرت کا ماحول بناکر اقتدار میں آنےکے لئے مذہب کو ہتھیار بنالیا گیا ہے ،لہذاء عوام کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ،ورنہ سڑک پر کھڑے ہوکر ہمیں بھیک مانگنے کا وقت دور نہیں ہے۔سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جے ہیچ پٹیل کے دور ِ اقتدار میں سکون کا ماحول پایا گیا ،عوام بے خوفی کے ساتھ اپنی زندگیا بسر کر رہے تھے ،مگر اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے دور، اقتدار میں بدعنوانی دن کے اُجالے میں سیدھے سیدھے چل رہی ہے ، کرناٹک راشٹراسمیتی صدر روئی کرشنا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسان نظریات پر مشتمل پارٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے،مستقبل میں سیاسی ماحول کے زیر وزبر درست کرنے کی بجائے اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ بیٹھ جائیں تو پھر سے ایک بار ہم پر غیر ملکیوں کےذریعہ حکومت  کے مسلط ہونے کسی قسم کا شک نہیں ،کیونکہ اس وقت سرکاری ملکیتوں کو حکومت  نجی کاری کے ذریعہ فروخت  کی جارہی  لہذاءملک کی ترقی کیلئے ہمیں  اتحاد و اتفاق کے ساتھ ایک ہونے کی ضرورت ہے ، جنتادل یونائٹیڈ ریاستی صدر مہیما جے ہیچ پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دولت کے دم پر انتخابات میں کامیابی سے عوام پر راج کرنے کی سوچ مستقبل میں ان کی خلاف عوام میں نفرت کا ماحول پیدا کرسکتی ہے،عوام کو چاہیے کہ پہلے قابل اور شفاف سیاست دانوں کو منتخب کرنے اپنے اندر بیداری لائیں تب جاکے بدعنوانی پر قابو پایا جاسکتا ہے  اجلاس کی صدارت وظیفہ یاب مدرس عبدالسبحان نے کی ،اجلاس میں ہیرے مٹھا شیو شانتا ویر سوامی،ریاستی کسان لیڈر لکشمی نارائیں ،سابق ضلع پنچایت رکن تیجسوئی پٹیل ،سی کے ہیچ مہیشورپا، شیموگہ ضلع جے ڈی یو لیڈر دیوراج شندھے ،چنگری تعلق جے ڈی یو یوتھ صدر راکیش پانڈے وغیرہ شریک رہے۔