شیموگہ:۔ریاستی حکومت کے ذریعہ 2B او بی سی ریزرویشن کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئےپیس آرگنائزیشن کی جانب سے ضلع ڈپٹی کمشنر دفترکے بالمقابل احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے مسلم کمیونٹی کیلئے 2B ریزرویشن کو منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔ مسلمانوں کا چار فیصد ریزرویشن لنگایت اوروکلیگا 4 فیصد ریزرویشن فیصد مختص کرتے ہوئےسیاسی چال کے تحت مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کا مظاہرہ کیاہے، یہی نہیں بلکہ اس طرح سے ریزرویشن کو منسوخ کرنا آئینی دفعات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2B ریزرویشن کو دوبارہ بحال کیا جائے۔احتجاج میںریاض احمد، شفیع اللہ، جاوید، ذاکر، حسین، عادل پاشاہ وغیرہ موجودتھے۔
