شیموگہ:خوفناک حادثہ،کمسن بچی ہلاک ، ماں باپ شدیدزخمی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

شیموگہ:۔ضلع کے شیموگہ بھدراوتی روڈمیں آج صبح پیش آنے والے خوفناک حادثے میںایک کمسن بچی ہلاک ہوئی ہے،جبکہ بچی کے ماں باپ شدیدز خمی حالت میں زیر علاج ہیں،اسی حادثے میں ایک بچی خالق کائنات کے رحم سے بچ گئی۔بتایاجارہاہے کہ شہرکے منجوناتھ بڑاونے کے ساکن الیاس اپنی بیوی بچوں کے ساتھ چکمگلوروگئے ہوئے تھے اور واپس آج صبح موٹر بائک سے لوٹ رہے تھے،اس دوران تیز رفتار ٹرک کی زدمیں آکر الیاس حادثے کا شکارہوئے۔سات سالہ بچی ارم ناز اس حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوئی،جبکہ الیاس اور ان کی بیوی کو شیموگہ کے دومختلف اسپتالوں میں علاج کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں بھدراوتی رورل پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔حادثے کی شدت اس قدررہی ہے کہ الیاس کے سرپر شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اگلے48 گھنٹوں تک خطرے کے دائرے میں بتایاگیاہے۔