شیموگہ:۔کوڈ آف کنڈکٹ جاری ہونے کے بعدبھی شیموگہ ضلع کوآپریٹیو سوسایٹی( ڈی سی سی) کی انتظامیہ اور کارگزار بورڈکی نشست کاانعقادکیاگیاتھا،اس سلسلے میں کارروائی کرنے کیلئے کانگر یس لیڈروں نے آج ڈپٹی کمشنر کو شکایت پیش کی ہے۔بینک کی انتظامیہ بورڈمیں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران ڈائریکٹروں کے طورپر خدمات انجام درہے ہیں،اور ڈی سی سی بینک کے صدربی جے پی قائدہیں،اس نشست میں نئے کوآپریٹیوسوسایٹیوں کو رکنیت دینے اور نئے سرے سے قرضہ جات دینے ،منتخب سوسایٹیوں کو افزود قرضہ جات دینے کے تعلق سے فیصلے لئے گئے ہیں یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔کانگریس نے اپنی شکایت میں اس بات کا بھی تذکرہ کیاہےکہ بینک کے انتظامیہ بورڈنے اپنی پسندکے لوگوں کو قرضہ جات دینے کا فیصلہ بھی کیاہے،ڈی سی سی کو اپنے سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیاجارہاہے،ساتھ ہی ساتھ اس بینک کی سواریاں انتخابی سرگرمیوں کیلئے لی جارہی ہیں،یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے،اس لئے الیکشن کمیشن فوری طورپر اس سلسلے میں کارروائی کرے۔
