ترنگا پرچم سے اوپر بھگوا جھنڈا،وزیر تعلیم کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے وزیر بی سی ناگیش نے ایک ریالی کے دوران ترنگا جھنڈے سے اوپر بھگوا جھنڈا پکڑ ریالی نکالی ہے،جس کی تصویر سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ودھان پریشدکے اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد نے برہمی کااظہارکیاہے اور اس بات کا مطالبہ کیاہے کہ وزیر تعلیم کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔بی کے ہری پرسادنے اپنے تبصرے میں کہاہے کہ ترنگا پرچم کو کیسے لہراناہے اس کا کم ازکم علم بھی وزیر تعلیم کو نہیں ہے،بھگوا جھنڈے کوترنگے جھنڈے سے اوپر لہرانا یا ترنگے جھنڈے سے اوپر کسی بھی قسم کے جھنڈے کو لہرانا قانونی جرم ہے،لیکن آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے بی سی ناگیش نے جو حرکت کی ہے،اس کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔آزادی کے امرت مہواتسواکے موقع پر ٹپٹورمیں اے بی وی پی کی جانب سے ریالی نکالی گئی تھی،اس موقع پر بی سی ناگیش نے ترنگے سے اوپر بھگواجھنڈا لہرایاتھا۔