میرمعلم کی من مانی کے خلاف طلباء اوروالدین کا احتجاج 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔شہرکے این ٹی روڈ پر موجود سرکاری اردو ہائی اسکول کے میر معلم کی من مانی کے خلاف آج اسکول کے طلباء اور والدین بی ای او آفیس میں شکایت پیش کرنے پہنچے ۔ والدین کا کہناہے کہ میر معلّم پرکاش کےمتعصبانہ رویے سے طلباء ذہنی دبائو کاشکارہورہے ہیں،اس کے علاوہ میر معلم کی گالی گلوچ بھی عام ہے۔مظاہرین نے بتایا کہ این ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ اردو ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر پرکاش کا سخت رویہ بچوں کے مستقبل کو خراب کررہا ہے۔ میر معلم کو اس اسکول میں آئے ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک میر معلم کو اسکول کے ایک بچے کا نام بھی یاد نہیں ہے۔والدین کی شکایت ہے کہ جب سےمیر معلم آئےہیں تب سے بچوں کی پڑھائی رک چکی ہے۔ یہ شخص بچوں کو پڑھانے کی بجائے میدان کی صفائی، کوڑا کرکٹ کی صفائی، ٹہرے ہوئے پانی وغیرہ کی صفائی جیسے کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ بچوں کو مڈے میل بھی صحیح طور پر نہیں دیا جارہا ہے۔ بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا نہیں دیا جارہا ہے، کوئی ذائقہ نہیں رہتا ہے اوربچے جب اس بات کی شکایت کرتے ہیں تو وہ بچوں سے بے خوف کہتے ہیں کہ اگر کھاناہے توکھائوورنہ کہیں جاکر پھانسی لگالو، یا ندی یا کنویں میں گر کر مرجائو”۔3 بجے کے بعد میر معلم اسکول میں دکھائی بھی نہیں دیتے ہیں۔ جب ان سب کوتاہیوںکے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو انکا کہناہے کہ اس اسکول کو حکومت کی جانب سے کسی طرح کی سہولیات نہیں ملتی ہیں۔میں اپنے ذاتی خرچ سے اسکو ل کے اخراجات چلارہا ہوں، یہ اسکول جلد ہی بند ہوجائیگا ۔والدین نے مطالبہ کیاہے کہ ایسے نااہل اورغیر ذمہ دارمیر معلم کاتبادلہ کیاجائے یا پھر وہ خود اپنے بچوں کو دوسری اسکول میں منتقل کرنے کیلئے مجبور ہوجائینگے۔اس موقع آصف اللہ، ریان خان،، محمد جعفر مدثر، سید سفیان پرائمری اسکول کے طلباء اور انکے والدین وغیرہ موجودتھے۔