بنگلورو:۔ورونا اسمبلی حلقے سے اپوزیشن لیڈرسدرامیا کے مقابلے میں سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپاکےبیٹے وجیندراکے الیکشن لڑنے کے معاملے میں آج سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی حال میں وجیندرا ورونا اسمبلی حلقے سے الیکشن نہیں لڑینگے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتےہوئے کہاکہ ورونا اسمبلی حلقےسے الیکشن لڑنے کیلئے دبائو ضرورہے،مگر میں نے تاکیدکی ہے کہ وہ شکاری پور اسمبلی حلقے سے ہی الیکشن لڑیں۔یڈی یورپانے یہ بیان ایسے وقت میسورومیں دیاجب اس بات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ وجیندراکے ورونا اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑنا طئے ہے،لیکن یڈی یورپانے اس پورے معاملے میں آج وضاحت پیش کی ہے۔
