چکمگلور:۔شہر کی مشہور 140 سالہ قدیم مسجد خضری چکمگلور کی منتظمہ کمیٹی کی جانب سے کورونا کی بیماری میں لاک ڈائون کی وجہ سے پریشان حال غریب ومستحق گھرانوں میں شہر کے غریب محلوں میں سروے کرکے مسلم وغیر مسلم گھروں کا انتخاب کرکے 550 راشن کٹ مفت تقسیم عمل میں آئی۔ جسکےساتھ ساتھ آکسیجن چک کرنے کیلئے 120 آکسی میٹر اور دوعدد آکسیجن کانسنٹریٹر کوویڈ 19 کے مریضوں کو فوری طور پرآکسیجن دینے کیلئے ہر وقت مفت مسجد کی جانب سے دی جائیگی ۔ جسکی کل قیمت 6 لاکھ اٹھانوے ہزار روپئے ہوتی ہے، تقسیم عمل میں آئی۔اس سلسلے میں مسجد خضری کے احاطے میں ایک نشست بزیر صدارت سی این سکندر محمد خان متولی مسجد خضری رکھی گئی تھی۔ جسمیں مہمان خصوصی چکمگلور ڈسٹرکٹ وقف آفیسر زرینہ بیگم مصبحہ ہاسن،احمد خان، نائب صدر سی نثار اللہ خان، سکریٹری سروراللہ خان خازن،ڈاکٹر خالد احمد خان، رکن عبدالمجید خان رکن فضل محمد خان رکن تشریف فرماتھے۔نشست کا آغاز مولانا جنید احمد صدیقی کی تلاوت کلام الٰہی سے ہوا۔ جسکےبعد مولانا نے بیان کرتے ہوئےکہا کہ مسجد خضری کی انتظامیہ کمیٹی کایہ فراخ دلانہ عمل خدمت خلق کا بہترین نمونہ دوسروں کیلئے قابل تقلید اور بے مثال ہے۔ کورونا بیماری کی وجہ اورلاک ڈائون سے ہر کوئی پریشان ہےاور غریبوں کا خدا کے سواکوئی مددگار نہیں ، ایسے نفسانفسی پریشان کن حالات میںغریب مسلم اورغیر مسلم گھرانوں تک راشن پہنچانا کوئی معمولی بات نہیں ۔ یہ کام ڈوبتے کو تنکے کا سہاراکے مصداق ہے۔ جسکے لئے مسجد خضری کی انتظامیہ کمیٹی مبارکباد کے مستحق ہے۔ وقف آفیسر زرینہ بیگم اورمسجد کے ذمہ داروں کے بدست چند راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔
