28 اور 29 اگست کو کرناٹک میں سی ای ٹی کا ہوگا انعقاد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔کرناٹک 28 اور 29 اگست کو انجینئرنگ سمیت مختلف پیشہ ور کورسز میں داخلے کے لئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا انعقاد کرے گا۔نائب وزیر اعلی سی این اشوتھ نارائن نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ سی ای ٹی کا امتحان 28 اور 29 اگست کو منعقد کیاجائے گا۔ ہر مضمون کے لئے 60 نمبر ہوں گے۔پہلے دن 28 اگست کو ریاضی اور حیاتیات کا امتحان ہوگا ، جبکہ فزکس اور کیمسٹری کا امتحان دوسرے دن یعنی 29 اگست کو ہوگا۔ سی ای ٹی کیلئے اندراج کا عمل 15 جون سے شروع ہوگا۔ اس میںپی یو سی کے نمبرات کا کوئی کردار ادا نہیں ہوگا ۔نارائن نے کہا کہ داخلہ امتحان کے اہل ہونے کے لئے طلبا کو کم سے کم مقررہ نمبر حاصل کرنے ہونگے ۔