شیموگہ:۔ریاست بھر میں کوویڈ اپنا قہر مچارہا ہے جس کی وجہ سے شیموگہ ضلع کے تمام اسکولوں کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔لیکن دیہی رکن اسمبلی کے بی اشوک نائک حکومت کے ہدایتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمبینہ طور پراپنے جنم دن کی سالگرہ کا زوردار جشن منارہے ہیں۔ رکن اسمبلی کی اس حرکت پر این ایس یوآئی نے سخت مذمت کیاہےاور اس عمل کی مخالفت میں ڈپٹی کمشنردفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے اس دوران الزام لگایاکہ رکن اسمبلی نےاس حقیقت کے باوجود کہ ضلع میںکوویڈ بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے اور تیسری لہر میں زیادہ تر بچےمتاثر ہورہےہیں۔جان بوجھ کر اپنی ذمہ داری کو نظر انداز کرتے ہوئے اور کوروناکے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوںلوگوں کو اکٹھا کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔این ایس یوآئی نے ایم ایل اے کے بی اشوک نائک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔مزید الزام لگایا کہ کے بی اشوک نائک نے اپنی سالگر انکی ملکیت میں شامل سولنگاروڈ کی اکشرا ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں "فائونڈرڈے”کے طور پر منایا ہے۔اس دوران انہوں نےیہ جانتے ہوئے بھی کہ ضلع کے تمام اسکولوں اورکالجوں کو تعطیل کااعلان کیا گیا ہے،اپنے اسکول کے بچوں کوجمع کرکے مبینہ طور پر کوویڈ کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ضلع میں روزبروزکوویڈ پھیلتا جارہا ہے، کوویڈ کی تیسری لہربچوں کی صحت کو متاثر کررہی ہے باوجود انکی صحت کی پرواہ کیے بغیرایک رکن اسمبلی کا اسطرح دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔ مظاہرین ڈپٹی کمشنر پر زور دیا کہ وہ رکن اسمبلی پر کوویڈ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے ، سینکڑوں لوگوں اوربچوں کو جمع کرنے اورتقریبات کا انعقاد کرنے کےجرم میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کریں۔ ساتھ ہی این ایس یوآئی نے انتباہ کیا ہے کہ اگررکن اسمبلی کے خلاف فوری کارروائی نہیں کی گئی تووہ شیموگہ ڈپٹی کمشنردفترکے روبرو اپنے احتجاج کو جاری رکھیںگے۔احتجاج میں این ایس یوآئی کے ضلعی سکریٹری روی کاٹیکیرے، سٹی صدر وجئے، چندروجی راؤ، وکرم، سوہاس سمیت کئی اراکین موجودتھے۔
