شیموگہ :۔ این یو اسپتال شیموگہ کی جانب سےپہلی بار گردے کی پیوند کاری (ٹرانسپلانٹ) کی سرجری کو کامیاب طریقے سے انجام دیاہے۔اس تعلق سےاین یو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ماہر اوراسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر پروین مالوادھےنےپریس کانفرنس میں تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ این یو اسپتال میں پیشاب کی بیماریوں سے متعلق مختلف جدید ترین علاج اور سرجری فراہم کی جارہی ہے اور اب اس اسپتال کی جانب سے پہلی بار گردے کی پیوند کاری(ٹرانسپلانٹ) کی سرجری کر کے تاریخ رقم کی ہے۔بھدراوتی کی ایک 23 سالہ خاتون جس نے یہ سرجری کروائی ہے۔جب یہ خاتون ہماری اسپتال میں علاج کیلئے داخل لیاتھا تو اس خاتون کوپیشاب کی ناکامی پائی گئی، اسی مناسبت سے ڈاکٹر وں کے رائے مشورے کے بعد اس خاتون کے والد نے اپنا گردہ عطیہ کیا جس کے بعدمریض کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کی گئی۔پچھلے ماہ اپریل کی26 تاریخ ہمارے لئے بہت ہی اہم ہے،کیونکہ اس دن ہماری اسپتال کے ڈاکٹرس انتہائی جدید طریقے سے گردے کی پیوند کاری کے لیے تیار ہو گئے اور کامیابی کے ساتھ سرجری کی گئی۔ عطیہ کیے گئے خاتون کے والد اوران کی بیٹی دونوں ہی صحتمندہیں جو ہمارے اسپتال کیلئے فخرکی بات ہے ۔پہلے گردے کی پیوند کاری بہت مشکل تھی اور کامیاب سرجری ہونے کی تعدادبھی بہت کم تھی، لیکن اب طبی شعبے میں نئی ٹیکنالوجی آچکی ہیں۔ یہ سرجری لیپروسکوپک اپروچ کے ذریعے کی گئی ہے۔اس سرجری کے دوران ڈاکٹرکرن چندر پترو، ڈاکٹر پرسننا، ڈاکٹر وینکٹیش، ڈاکٹر کرشنا پرساد، ڈاکٹر پرمود کرشنپا، ڈاکٹر الکادیو، ڈاکٹر کارتک موجودتھے،ساتھ ہی ہم بھدراوتی شہرکی نرملااسپتال کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نےاس خاتون کے مزید علاج کیلئےاین یو اسپتال کی سفارش کی۔پریس کانفرنس میں ڈاکٹر کارتک،پی آراوشروتی وغیرہ موجودتھے۔
