شیموگہ اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی میں بغاوت کی لہڑ اٹھی تھی،کئی لیڈران کانگریس پارٹی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیارکی تھی اور کئی لیڈران پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش نے باغی لیڈروں کو سسپنڈکرنے کےاحکامات جاری کئے ہیں۔حالانکہ ان لیڈروں میں سے کئی لیڈروں نے پہلے ہی پارٹی کو استعفیٰ دیا ہے۔سسپنڈ ہونےوالے لیڈروں نے سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمار،مختاراحمد،دیپک سنگھ،ریشمہ،نہال نیلو، سیمن ، آئیڈل گوپی،سیدوحیداڈو،انصراحمد،سید مجیب،مجیب، سیف اللہ، شارخ، فیروز، آصف، رفیق، کویتا، پرتھیبا،وائی ایچ ناگراج، رگھو بالراج وغیرہ شامل ہیں ۔
