اگلے دو تین مہینوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہونگی:کمارسوامی کی پیشن گوئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے آج جن پٹن میں اپنی تہنیتی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ سیاسی تبدیلیوں کے تعلق سےخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،اگلے دو تین مہینوں میں نئی سیاسی تبدیلیاں ہونگی،انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کے نازونخرے دیکھتےرہیں،ان سے اچھی حکومت کی توقع نہ کریں،میں اپنے ضمیرکو نیچا کرتے ہوئے وزراء کے سامنے ہاتھ باندھ کر نہیں کھڑونگا،پارلیمانی انتخابات کے بعد کیا تبدیلیاں ہونگی،اس کااندازہ ریاست کی عوام خود بھی لگاسکتی ہے،اس کے علاوہ آنے والے تعلق پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات میں جیت حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے۔مزید انہوں نے کہاکہ کانگریس نے جو گیارینٹی کارڈ جاری کیاہے اُسے نافذکرناآسان نہیں ہے،جو وعدے کئے گئے ہیں اُنہیں بروئے کار لانے کیلئے62 سے70 ہزار کروڑ روپئے کی ضرورت ہے،یہ سب رقم کہاں سے لائینگے؟۔