شیموگہ :۔شیموگہ اسمبلی انتخابات کے دوران ملگٹہ کے ایک بوتھ کی گنتی ہی غائب بتائی گئی ہے۔یہ الزام صحافی اور جے ڈی ایس لیڈرشی جو پاشاہ نے لگایاہے۔انہوں نے اس تعلق سے الیکشن کمیشن میں شکایت کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ اسمبلی حلقے میں10 مئی کو الیکشن ہوا تھا ، جس کے نتائج13 مئی کو ظاہر ہوئے ہیں۔282 بوتھوں میں ہونےوالی ووٹنگ کی گنتی بھی ہوئی ہے،وارڈ نمبر27 ملگٹہ میں جملہ11 بوتھ ہیں،جن میں 186،221، 196، 195، 222،187 نمبر کے بوتھ شامل ہیں،مگر بوتھ نمبر193 میں ایک بھی ووٹ کی گنتی بتائی نہیں گئی ہے،اس سے واضح ہوتاہے کہ گنتی کے دوران گڑبڑی کی گئی ہے۔186بوتھ میں جملہ481 لوگوں نے ووٹ دیاہے،بوتھ نمبر221 میں812 لوگوں نے،195 میں608 لوگ ،196 میں671 لوگ ، 222 میں 704 لوگ اور 187 میں391 لوگ ، 191 میں 502، 197 میں699، 194 میں 706، 192میں 432 لوگوں نے ووٹ دیاہے لیکن اسی وارڈکے بوتھ نمبر 193 میں بھی ووٹنگ ہوئی ہے،لیکن ایک بھی امیدوارکو ووٹ نہیں گیاہے،سب امیدواروں کو0 ووٹ ملے ہیں جس سے یہ سوال پیداہوتاہے کہ آخر اس بوتھ کے ووٹ کہاں گئے،الیکشن کمیشن اس تعلق سے فوری طورپر کارروائی کرے۔
