جیت کی خوشی میں کانگریس تاریخ نہ بھولے:پرشانت کشور

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔کرناٹکا اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی نے جو جیت حاصل کی ہے،اُس جیت کی خوشی میں کانگریس پارٹی اپنی تاریخ نہ بھولے،نہ ہی2024 میں ہونےوالے پارلیمانی انتخابات کیلئے اسے بنیاد سمجھے۔یہ مشورہ ماہرِ سیاست اور کئی ریاستوں کے الیکشن کے نگران رہ چکے پرشانت کشورنے دیاہے۔انہوں نے کہاہے سال2013 میں کرناٹکامیں کانگریس پارٹی نے اکثریت حاصل کی تھی،لیکن سال2014 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے سامنے بُری طرح سے شکست پائی تھی۔2019 میں ہونےوالے پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک کی تین ریاستو ں میں کانگریس سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں نے اچھی کارگردگی دکھائی تھی،لیکن2019 پارلیمانی انتخابات میں ان نتائج کا کوئی اثرنہیں ہوا۔کرناٹک میں کانگریس کی اس کامیابی پرکرناٹکا پردیش کو میں مبارکباددیتاہوں،لیکن ضرورت سے زیادہ پُرامید ہونے کے بجائے محنت کو برقرار رکھیں۔