بنگلور: کرناٹک اسٹیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خالی سب انسپکٹر کی 63 آسامیوں کو پرُ کرنے کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ درخواست جمع کرانے کا آغاز 10 فروری سے ہو گیا ہے۔ درخواست دینے سے پہلے اسامیوں، قابلیت، تنخواہ، عمر کی حد، درخواست کی فیس، انتخاب کے عمل وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ضروری ہے ۔ کرناٹکا محکمہ پولیس میں خالی سب انسپکٹر کے عہدوں کیلئےدرکار تعلیمی اہلیت پی یو سی کامیاب ہونا ضروری ہے۔ جملہ 63آسامیوں کیلئےآن لائن درخواست جمع کرانے کی شروعات10 فروری سے اورآخری تاریخ 3 مارچ 2022 تک جاری ہے۔ اہلیت: کرناٹک اسٹیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ کی بھرتی نوٹیفکیشن کے مطابق، سب انسپکٹر کی آسامیوں کیلئےدرخواست دینے والے امیدواروں کو کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی / بورڈ سے لازمی پی یو سی کامیاب ہونا چاہیے۔عمر کی حد : امیدوار کی عمر 3 مارچ 2022 تک کم ازکم 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 35 سال نہیں ہونی چاہیے۔او بی سی امیدواروںکیلئے مزید 3سال، ایس سی ، ایس ٹی کیلئے5سال تک رعایت دی گئی ہے۔ درخواست کی فیس: عام زمرے میں شامل 2A، 2B، 3A، 3B امیدوارکیلئے 500روپئےاور ایس سی ایس ٹی کیلئے250 روپئے مقرر ہے۔انتخاب کا عمل: جسمانی معیار کی جانچ ،برداشت کا امتحان اورجسمانی کارکردگی کا ٹیسٹ کے ذریعہ کیا جائیگا۔ مزید معلومات کیلئے محکمہ کی ویب سائٹ کا مطالعہ کریں :
rec21.ksp-online.in
