پاکستان کے ساتھ خفیہ جانکاری شیئرکرنےوالے سائنسدان نے راکٹ میزائل کی جانکاری دی تھی

سلائیڈر نیشنل نیوز

پونا:۔جاسوسی کے الزام میں 3/مئی کو بھارت کےڈیفنس ریسریچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) کے سائنسدان کو گرفتارکیاگیاتھا،اس سائنسدان کے خلاف جاسوسی کے الزامات طئے گئے ہیں۔مہاراشٹراے ٹی ایس نے سائنسدان پردیپ کورلکرنے پاکستان کی جاسوس ایجنٹ زارہ داس گپتا نامی خاتون کے تعلق میں آئے ہوئے تھے،پاکستانی ایجنٹ زارہ نے پردیپ کولکر واٹس ایپ چاٹنگ میں رابطہ کیاتھا،اس دوران دونوں میں واٹس ایپ آڈیو و ویڈیوکے ذریعے تعلقات بڑھے تھے،زارہ نے اپنے آپ کو انگلینڈ میں سافٹ وئیر انجینئر بنایاتھا،اس دوران زارہ نے فحش ویڈیو اور تصاویر ڈی آر ڈی اوکے سائنسدان پردیپ کو بھیج کر اپنے جال میں پھنسارکھاتھا۔تحقیقات کے دورا ن اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ پردیپ نے زارہ کو بھارتی فوج کے برہموس لانچر ،ڈرائون،یو سی وی،میزائل لانچر،ملٹری برڈجنگ جیسی ٹیکنالوجی کی معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی تھی۔سال2022جون سے دسمبر2022 تک دونوں ایک دوسرے کے رابطے میں تھے،پھر اچانک پردیپ نے زارہ کانمبر بلاک کردیاتھا۔فروری2023 میں زارہ نے دوسرے نمبر سے رابطہ کرتے ہوئے پردیپ کے ساتھ بات چیت شروع کی۔پردیپ کی مشکوک حرکتوں کاجائزہ لیتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کی تو پردیپ اور زارہ کے معاملات کا پردہ فاش ہوا،اب پردیپ کے خلاف خفیہ جانکاری کا انکشاف کرنے،بھارت کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور ملک سے غداری کرنے جیسے دفعات کے مطابق مقدمہ چلایاجارہاہے۔