عید کی خوشیوں پربھی ایشورپا کی کالی نظر،شیموگہ میں چاردن مکمل لاک ڈائون کا اعلان،

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

کرناٹک کیلئے ایک قانون تو شیموگہ کیلئے الگ قانون
شیموگہ:۔کرناٹک میں10 مئی تا24 مئی تک سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سےاحکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق شیموگہ ضلع میں بھی لاک ڈائون نافذکیاگیاہے،لوگ اس پرپابندی کے ساتھ عمل بھی کررہے ہیں۔مگر تعصب کا پتلا مانے جانے والے ایشورپاکو جوں ہی اگلے دو دنوں میں عیدالفطرآنے کی بھنک ہوئی تو وہ عیدکی خوشیوں پربھی اپنی کالی نظریں پھیلاتے ہوئے اگلے چار دنوں تک سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔حالانکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک کسی بھی طرح کےسرکاری سطح کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں مگر میڈیامیں ایشورپانےبات کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ میں اگلے چار دنوں تک مکمل لاک ڈائون جاری کیاجائیگا جس کے مطابق سوائے ضروری اشیاء جیسے دودھ،اسپتال اور میڈیکل شاپس کھلے رہیں گے اورکسی بھی طرح کی دکانیں ،تجارتی مراکزکو کھولنے کا موقع نہیں دیاجائیگا۔حالانکہ جمعرات یا جمعہ کو مسلمان عیدمنانے والے ہیں اور اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے مکمل تعائون دئیے جانے کے باوجود ایشورپانے اپنے متعصبانہ کردارکا گھٹیا نمونہ پیش کیا ہے۔دوسری جانب مسلم تنظیمیں و شخصیات ایشورپاکی اس گھٹیا حرکت پر مذمت یا مخالفت کرنے کے بجائے ان کے بیان کی خبروں کو قابل فخر عمل سمجھ کر سوشیل میڈیاپر مسلسل شئیر کررہے ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان صرف احکامات پر عمل کرنے والے غلام بن کر رہ گئے ہیں،احتیاطی تدابیر کے مطابق ہر قدم پرعمل تو کیاجارہاہےلیکن اب کیا عید کے موقع پراچھاکھانابھی چھوڑدیں؟