شیموگہ:۔شہرمیں آج شام چلنےوالی تیز ہوائوں کی وجہ سے شہرکے مختلف مقامات پرکئی درخت زمین بوس ہوگئے،جس کے بعد کئی سڑکوں پر ٹرافک جام رہی۔شہرکے وینوبانگر ،درگی گڈی میں درخت گرنے کی وارداتیں پیش آئی ہیں،درگی گڈی میں میاکس اسپتال کے بالمقابل ناریل کا درخت گرنے کی وجہ سے دو کاروں کو نقصان پہنچاہے،جبکہ وینوبانگر پولیس چوکی کے پاس بھی درختوں کے گرنے کی بات سامنے آئی ہے۔آج شام تیز ہوائوں کے درمیان آسمانی بجلی مارنےسے وینوبانگر میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے،ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 28سالہ لکشمی بائی زوجۂ کمارنائک کےطورپرہوئی ہے۔یہ خاتون جانوروں کیلئے گھاس لینے کیلئے گئی ہوئی تھی،اسی دوران آسمانی بجلی لگنے کی وجہ سے خاتون ہلا ک ہوگئی۔موقع پر وینوبانگر پولیس تھانے کے اہلکار پہنچے۔
