بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت نےا نتظامیائی نظام میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے دس آئی اے افسروں کا تبادلہ کیاہے۔سائوتھ کینرا کے ڈپٹی کمشنر روی کمارکا تبادلہ کیا گیا ہے،ان کی جگہ پر ایم پی ملئی مہولن ڈپٹی کمشنر بن گئے ہیں جبکہ روی کمارکو نئی جگہ نہیں دکھائی گئی ہے۔اسی طرح سےپلوی آکروتی کوسکلامشن کے اڈیشنل ڈائریکٹرکا عہدہ دیاگیاہے،یہ جانکی کے ایم کا عہدہ سنبھالینگے۔جانکی کے ایم کو باگلکوٹ کے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ دیا گیا ہے ۔بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر رویندرپی این کو چکبلاپور کا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے ، بنگلورو اسمارٹ سٹی لمیٹیڈکے ایم ڈی سرینواس کو ٹمکوروکا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔یوگیش اے ایم کو کمشنر فار روڈ اینڈ سیفٹی کے طورپر تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سے ڈاکٹر کمارا کو منڈیا ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرکے طورپر فائز کیا گیا ہے ، چکمگلوروکے ضلع پنچایت سی ای او پربھو جی کو کرناٹکا ڈزآسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے کمشنرکے طورپر فائز کیا گیا ہے ۔
