چکمگلور:۔آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ فارم چکمگلور مسلمانوں کو ہر مرحلے میں آگے بڑھانے اورہرطرح کی خدمت کرنے میں کوشاں ہےاور اپنی ایک پہچان بنائے ہوئے ہے۔ بلخصوص اسکے قومی صدر نصیر احمد کی قیادت میں مسلمانوں کی فلاح بہبودی کیلئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں کوویڈ ویکسین مگوانے کیلئے مسلم محلوں میں دوروزہ مہم کا آغاز کیا گیا۔ ادارے ہذٰا کے کارکن گھر گھر جاکر کوویڈ ویکسین ڈلوانے کیلئے آمادہ کیااور شہر کے پنشن محلے میں ایک کیمپ کا انتظام کرکے 150 اشخاص کو کویڈ ویکسین لگوایا گیا ۔ اس مہم میں آل انڈیا ڈیولپمنٹ فارم کے سکریٹری عبدالرحیم ضلعی ہیلتھ سکریٹری دلشان اسد، تعلق صدر رفیق، اعظم بیگ نے ڈاکٹرس اورنرس اور ہیلتھ عملے کی مدد کرتے ہوئے کووید ویکسین لگانے میں اپنی خدمات انجام دیں ادارے کی جانب سے انجکشن لگوانے والوں کیلئے شامیانے ، ودیگر مشروبات کا انتظام کیا تھا۔ اس موقع پر آل انڈیا ڈیولپمنٹ فارم کےقومی صدر نصیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی تذبوزب کاشکار ہوئے بغیر کوویڈ19 ویکسین لگوانے میں آگے آئیں اوراپنی جان کی خود حفاظت کریں اوردوسروں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
