شائن100 کا شاندار رسم اجراء

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔شہرکے سوناہونڈاشوروم میں آج ہونڈا شائن100سی سی کارسم اجراء کیاگیا۔شاندار تقریب میں شیموگہ رورل اسمبلی حلقے کی ایم ایل اے شارداپوریانائک نے اس موٹربائک کے لوگو کا رسم اجراء کیا۔اس دوران کمپنی کے زونل مینجرمنجوناتھ رائکر نے ہونڈا شائن100 سی سی کی خصوصیات تفصیلی طورپر بتائی،جبکہ رکن اسمبلی شارداپوریانائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے،ایسے میں ہونڈاکمپنی نے بہتر مائیلیج کی موٹربائک بازار میں اتاری،اس طرح کی موٹر بائک کے خریدار بنیں جس سے کم خرچ ہو۔سوناہونڈاکے مینجنگ ڈائریکٹر اقبال حبیب سیٹھ نےنئے خریداروں کو موٹربائک کی چابی دیکر بائک سیلس کا افتتاح کیا۔تقریب میں سوناگروپس کے حاجی سلیمان سیٹھ،محی الدین باشاہ،ناگراہلی ہونڈاکے مالک،سوناہونڈاکے محمد اصغر وغیرہ موجودتھے۔