دہلی:(انقلاب نیوزبیورو):۔ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے تک 30 ہزار سے نیچے آنے والے کیسز اب 45 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ اس دوران ملک میں تیسری لہر کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46759 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل یہ تعداد 44658 تھی۔ نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اب بڑھ کر 3 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 509 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں تیزی سے اضافے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ملک میں فعال کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کل کیسز کا 1.10 فیصد ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 3 59 775 مریض زیر علاج ہیں۔ملک میں صحت یابی کی شرح 97.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 31852802 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 31374 ہے۔ویکسی نیشن کے بارے میں بات کریں توحکومت ویکسی نیشن بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں ریکارڈ ایک کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراک دی گئی ہیں۔ ویکسی نیشن کی کل تعداد 62.29 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
