سلگٹہ:۔ہائیر ایجوکیشن اور چکبالا پور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ایم سی سدھاکر نے انا بھاگیہ یوجنا کے تحت چاول دینے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت حسد اور انتقام کی سیاست کر رہی ہے۔سد لگٹہ تعلقہ کے کمبدہللی گاؤں میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس 7 لاکھ میٹرک ٹن اناج موجود ہے ریاستی حکومت نے 2.88 ٹن چاول دینے کی درخواست کی تھی ابتدا میں چاول دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اپنے وعدے سے مکرتے کہا کہ کسی بھی ریاست کو چاول کی فراہمی نہیں کی جائے گی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت نے غریبوں کو مفت چاول کی فرا ہم کرنے کے معاملے کو لے کر انتقامی اور حسد کی سیاست کر رہی ہے۔ریاستی حکومت غریبوں کو دیے گئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پابند ہے، اس ضمن میں وزیراعلی متعلقہ وزیر چاول کی خرید کو یقینی بنانے میں مصروف ہے کئی ریاستوں سے رابطہ بھی کیا گیا ہے میری چاول فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت کو درخواست کی گئی تھی مگر حکومت نے غریبوں کو چاول دینے سے انکار کر دیا ہے ریاستی حکومت ہر حال میں غریبوں کو چاول فراہم کرے گی اس اسکیم کو کو نافذ کرنے کے لیے ماہانہ830 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ہائیر ایجوکیشن اہم محکمہ ہے اس محکمہ کے تعلق سے کئی جانکاری حاصل کرنی ضروری ہے اور کابینہ میں اس کا خاص خیال کرتے ہوئے محکمہ میں کئی تبدیلیاں لائی جائینگی بالخصوص اس محکمہ کے ماتحت آنے والے کالجوں میں اچھی تعلیم دینے کا ماحول بنایا جائے گا اس کے ساتھ کالجوں میں درکار بنیادی سہولتوں کو فراہم کرنے کے لئے اولین ترجیح دی جائے گی۔اکبرا پور ضلع کی مجموعی ترقی اور کرپشن سے پاک انتظامیہ کو فراہم کرنے کے لئے ایک مرتبہ ضلع سطح کے افسران کی میٹنگ بھی طلب کی گئی تھی جو کہ ادھوری رھی اگلے چند دنوں میں دوبارہ افسروں کی میٹنگ طلب کی جائے گی۔ ضلع کو ترقی یافتہ بنانے کرپشن سے پاک انتظامیہ فراہم کرنے کے مقصد سے تاکید کی گئی ہے بذات وہ خود ضلع نگران کار دفتر میں درکار عملہ اور سہولتوں کو فراہم کرتے ہوئے عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے خصوصی توجہ دیں گے ۔ضلع میں عوام کو ایک تبدیلی دیکھنے کو ملے گی جس کے لیے وہ ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔اس موقع پر پر وزیر کے بھائی بالا جی، بیوی سواپنا ، تحصیلدار بی ين سوامی، مقامی لیڈر جی منی اپا کے علاوہ کثیر تعداد میں دیہاتی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے وزیر اور ان کے اہل خانہ کی عزت افزائی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔
