سرکاری ڈپلومہ کالج اور انجینئرنگ کاآغاز کرنے کیلئے احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز
 شیموگہ شہر اور تعلقہ میں گورنمنٹ ڈپلومہ اور گورنمنٹ انجینئرنگ کالجوں کا آغاز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کنڑا مزدوررکشنا ویدیکے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔ اس موقع پر احتجاجی نے بتایاکہ شیموگہ شہر اور تعلقہ میں متعدد تعلیمی ادارے ہیں جن میں پرائیویٹ ڈپلومہ اور انجینئرنگ کالج بھی شامل ہیں،لیکن ان کالجوں میں غریب طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئےدشواریوں کا سامنا کرناپڑرہاہے کیونکہ ان کالجوں کی فیس کی ادائیگی کیلئے غریب مستحق طلباء اداکرنے سے قاصرہیں،اس لئےریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ غریب ہونہار طلبہ کے لیےسرکاری انجینئرنگ اور ڈپلومہ کالجوں کا آغاز کرے تاکہ غریب طلباء کو مزید تعلیم حاصل کرنے میں سہولت فراہم ہو۔احتجاج میں ویدیکے کے صدر وٹال منجوناتھ، نتن ریڈی، روی سادھو شیٹی ستیش ، البرٹ، اختر باشاہ وغیرہ موجودتھے۔