تریکرے:۔جنگ آزادی میں حصہ لے چکے مجاہد آزادی ٹی جی جعفر محی الدین (95) کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔چکمگلوروضلع کے تریکرے تعلق میں قیام پذیر ٹی جی جعفر محی الدین چکمگلوروڈسٹرکٹ کانگریس مائنارٹی سیل کے صدر رہ چکے تھے اور وہ اوقاف کے مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ٹی جی جعفرمحی الدین کے بیٹے رازق احمد مقیم شیموگہ نے بتایاکہ جعفرمحی الدین نے کبھی بھی اپنے اصولوں کے ساتھ سمجھوتانہیں کیااور صحیح وغلط کو کبھی ایک نہیں مانا۔انہوں نےاپنے والد جعفرمحی الدین کی مغفرت کیلئے دعا کی گذارش کی ہے۔
