ادارۂ ادبِ اسلامی ہند،شاخ شیموگہ کے زیرِ اہتمام ’’قرآنی تمثیلات‘‘پر خصوصی پروگرام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
قرآنی تمثیلات انسانوں کی عبرت کے لئے ہیں :مولانا لئیق اللہ خان منصوری
شیموگہ:۔ادارۂ ادبِ اسلامی ہند،شاخ شیموگہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروگرام ’’تمثیلات ِ قرآن‘‘پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لئیق اللہ خان منصوری ،نائب سکریٹری ،جماعت اسلامی ہند ، کرناٹک نے نہایت موثر انداز میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انسانوں کی عبرت و ہدایت کیلئے بہت سی مثالیں بیان کی ہیں جن پر ہم غور و فکر نہیں کرتے۔یہ مثالیں قرآن کے ادبی اعجاز میں شمار ہوتی ہیں ۔ ادارۂ ادبِ اسلامی ہند،شاخ شیموگہ نے ماہ ِ رمضان کے خصوصی خطبات کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی اس پروگرام کا انعقاد کیا ۔ مہمانِ خصوصی لئیق اللہ خان منصوری نے بیانیہ انداز کے ساتھ پاور پائنٹ پیش کش کا سہارا لیکر تقریباً 20؍ اہم قرآنی امثال کو پیش کیا۔اس پروگرام میں موجود سامعین نے پیش کش کے اس اندازسے ایک الگ ہی لطف حاصل کیا ،نیز بعد افطار کے بھی تقریباً آٹھ بجے تک دوسری نشست میں بھی دلچسپی کے ساتھ شریک رہے ۔ادارے کی جانب سے افطار و طعام کانظم رہا۔ پروگرام کا آغاز ادارے کے سکریٹری نعمان بیگ کی تلاوتِ قرآن سے ہوا اور محمد عابد اللہ اطہر ؔ نے پروگرام کی صدارت انجام دی۔