شیموگہ میں کوروناکے مریضوں کیلئے طب نبوی نسخے کی تقسیم کی مہم کاآغاز؛سی یو ایم نے خدمت کا اٹھایا قدم

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کوروناکے دوران جہاں دنیا بھر کے مختلف طریقوں کی ادویات کا استعمال کیاجارہاہے وہیں طب نبوی کا نسخہ بھی کوروناکے مریضوں کیلئے استعمال کیاگیاہے۔جس کے نہایت مثبت نتائج سامنےآنے کے بعد بہت کم وقت میں طب نبوی کانسخہ بھارت بھر میں ہرمریض کی ضرورت بنتاجارہاہے۔حیدرآبادمیں تیارکی جانے والی اس دوائی کو شیموگہ شہرکی سماجی وملی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والی سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ نے بھی شیموگہ کے کوویڈ مریضوں کو یہ دوا مفت دینے کا فیصلہ کیاہے۔آج اس دوائی کا رسم اجرا مقامی پولیس افسر ہریش پٹیل،ڈاکٹر فیاض کے ہاتھوں انجام پایا ۔اس دوران سیٹیزن یونائٹئڈ مومنٹ کے صدر شہراز مجاہد صدیقی نے اس خدمت کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جن افراد کو تیز بخار،کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہو ،ایسے افراد کی مددکرنے کیلئے طب نبویﷺ کے ذریعے تیارکئےگئے نسخہ کو عمل میں لایاجارہاہے۔ہمارے ملک میں گذشتہ سال میں جب یہ وبا پھیلنی شروع ،اس وقت ساری انسانیت اور خدمت خلق کے جذبے سے عوام کو مفت علاج فراہم کرنے کی غرض سے کئی ریاستوں میں کھانسی،تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف میں مبتلا مریضوں کو تین کروڑ سے زائد بوتلیں مفت تقسیم کرکے متاثرین کیلئے امداد کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی۔اس دواسے کئی افراد شفایاب ہوچکے ہیں ۔دواکو کیسے استعمال کیاجاناہےاس بارے میں مہم کے کنوینیرشیخ علی نے اس دوائی کے استعمال کے تعلق سے جارنکاری فراہم کی اور ترغیب دی کہ دوسرےافراد کو اس دوا کو استعمال کرنے کیلئے تجویز دیں۔اس افتتاحی تقریب میں سی یو ایم کے رکن فیروزخان،مزمل انور،محمد رفیع قادری، سید فصیح اللہ،روزنامہ آج کاانقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمد،محمد لیاقت وغیرہ موجودتھے۔