بنگلورو:۔کرناٹکا وقف بورڈکے صدرکے عہدے سے مولانا شفیع سعدی نے استعفیٰ دے دیاہے۔انہوں نے آج محکمہ اقلیتی بہبودی ووقف کے سکریٹری کو اپنا استعفیٰ سونپاہے،جب تک نئے صدرکا انتخاب نہیں ہوگا،اُس وقت تک مولانا شفع سعدی ہنگامی صدرکے طورپر خدمات انجام دینگے۔ڈاکٹر محمد یوسف کے انتقال کے بعد ایک سال تک کرناٹکا وقف بورڈکے صدرکا عہدہ پُر نہیں ہواتھا،اس کے بعد بی جے پی حکومت نے وقف بورڈکے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاتھا،جس کے بعد مولانا شفیع سعدی کو حکومت کی طرف سے رکن منتخب کیاتھا،بعدمیں انہیں صدرکے عہدے پر منتخب کیاگیاتھا۔پچھلے سال نومبرمیں مولانا شفیع سعدی نے صدرکے طورپر ایک سال مکمل کیاتھا،جیسے ہی ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدارمیں آئی تو اُن کی نامزدگی کو منسوخ کیا گیا،مگر اُسی دن ہی اُن کی نامزدگی کو بحال کیاگیا تھا ۔ قریب دو کروڑ روپیوں کی لاگت سے دارالاوقاف کی سراز نو تعمیراتی کام کو مکمل ہونے تک انہیں صدرکے عہدےپر برقراررکھنے کیلئے انہوں نے حکومت سے گزارش کی تھی،جس کے مطابق انہیں صدرکے عہدے پر برقرار کھا گیا تھا ۔ 3/جولائی سراز نوتعمیرشدہ دارالاوقاف کے افتتاح کے بعد مولانا شفع سعدی نے اپنا استعفیٰ حکومت کو سونپ دیا ہے ۔سابقہ حکومت نے تنویر سیٹھ اور کنیز فاطمہ کو ایم ایل اے کوٹے سے رکن کے طورپرنامزدکیاتھا،اب نئی حکومت اقتدارمیں آنے کے بعد نئے سرے سے اراکین کی نامزدگی ہونی ہے۔اس کے علاوہ کرناٹکا وقف بورڈکے ریاستی صدرکے طورپرمنتخب کرنے کیلئے بھی الیکشن نوٹیفکیشن جاری کیاجاناہے،اُس وقت تک شفیع سعدی ہنگامی صدرکے طورپر کام کرینگے۔
