بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ریاست میں ٹو وہیلرس،ٹی وی،فریج جیسے الیکٹریکل آلات رکھنے والےصارفین کے بی پی ایل کارڈ منسوخ نہیں کئے جائینگے۔اس بات کی وضاحت محکمہ غذائیات یعنی فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔آج محکمہ کے چیف سکریٹری انیل کمار اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کمشنرڈاکٹر شاملا اقبال نے اخباری بیان جاری کرتےہوئے کہاکہ ٹووہیلرس،ٹی وی اور فریج رکھنےو الے صارفین کے بی پی ایل کارڈ کو منسوخ کئے جانے کی بات کچھ میڈیامیں دکھایا جارہا ہے،لیکن یہ خبر درست نہیں ہے بلکہ جھوٹی ہے۔اس طرح کے احکامات محکمہ نےجاری نہیں کئے ہیں،البتہ حکومت کی جانب سے طئے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے بی پی ایل کارڈ کوواپس لوٹانے کی ہدایت دی گئی ہے،ساتھ ہی ساتھ ضوابط کی خلاف ورزی کرنےو الےصارفین کے کارڈس کی جانچ کے بعد مستحق پائے جاتے ہیں توا نہیں اے پی ایل کارڈ دیاجارہا ہے ۔ 3/ہیکٹر سےزیادہ زمین رکھنے والے،اپنی کمرشیل ٹرایکٹر ،میاکسی کیاب،کمرشیل فور وہیلر جو زندگی گزارنے کیلئے معاش کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں اور ان کی آمدنی20.1 لاکھ کے قریب ہو ،اُن کے راشن کارڈ کا جائزہ لیاجائیگااور اگر وہ مستحق ہیں تو انہیں بی پی ایل کارڈ جاری کیاجائیگا،ورنہ اے پی ایل زمرے میں رکھاجائیگا۔اس سلسلے میں جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے،اس کے علاوہ کچھ صارفین جو اپنے انکم ٹیکس ریٹرنس کوجمع کرتے ہیں ،لیکن ان پر ٹیکس نافذنہیں ہوتا،اُن کے راشن کارڈس کے تعلق سے بھی جائزہ لیاجائیگا۔ہر ضلع میں اس کام کیلئے ڈپٹی کمشنرس کوذمہ داری دی گئی ہےکہ وہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے تفصیلات لیکرمعقول فیصلے لیں گے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے 355516 افراد کوبی پی ایل کارڈ کے ضوابط پر نہ اُترنے پر کارڈ منسوخ کیاہے،جن میں 2127 افراد سرکاری ملازمین بھی ہیں۔
